ٹرسٹ والیٹ ٹرسٹ اسکواڈ پروگرام کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے نہایت پرجوش ہے، جہاں آپ لوگوں کو ملکیت کے ذریعے بااختیار بنانے اور غیر مرکزی اسپیس کے اندر آزادی کی سمت میں تعمیر و ترقی جاری رکھنے کے ہمارے مقصد کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ہماری پہلے سے بڑی کمیونٹی کی ترقی، ایک بہترین اور مستحکم دنیا کے لیے بلاک چین ایکو سسٹم اور کرپٹو کی ثقافت کے مزید پھلنے پھولنے کا سبب بھی بنے گی۔
ٹرسٹ اسکواڈ کے تمام امیدواران کو درخواست جمع کروانے سے قبل ٹرسٹ والیٹ کی پراڈکٹ کے متعلق معلومات اور اس کی سمجھ بوجھ ہونی چاہیئے، نیز اس کے مشن اور اقدار کا اچھے سے علم بھی رکھنا چاہیئے۔
ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ آپ ٹرسٹ والیٹ کمیونٹیز میں شمولیت اختیار کر کے تازہ تریں خبریں حاصل کر سکیں۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ہمارے ٹرسٹ اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں تو ذیل میں دیئے گئے فارم کو پُر کریں - آئیں ایک بہتر مستقبل کی تخلیق کے لیے مل کر کام کریں۔ ہمیں بھروسہ ہے کہ آپ ہمارا ساتھ دینے کے لیے یہاں موجود ہیں۔